ٹاپ 12سمر اسپیشل ڈرنکس
(1) کیری کا شربت
کیری کا شربت بنانے کے اجزاء درج ذیل ہیں: کیری: تین عدد
چینی: ایک کپ
زیرہ: ادھا چائے کا چمچ
کالا نمک: ادھا چائے کا چمچ
پودینے کے پتے: تین سے چار عدد
پانی: ایک کپ
طریقہ
کیرے کا شربت بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:
سب سے پہلے کیری کو واش کریں ۔اب اسے بوائل کریں۔
جب یہ بوائل ہو جائے تو کیری کے چھلکے اور گھٹلی الگ کر دیں۔
اب بلینڈر جگ میں اس مینگو پلپ کو ڈالے اور دیگر اجزاء جیسا کہ چینی، کالا نمک، زیرہ، پودینے کے پتےاور پانی ڈال کر اچھے سے بلینڈ کریں۔ اب ایک جگ میں چار گلاس پانی ڈالے اس میں کیری کا شربت جو ابھی بلینڈ کیا ہے بلینڈر جگ میں وہ شامل کر دیں۔
ائس کیوب آدھاکپ ڈال دیں۔
اور گارنش کے لیے پودینے کے چند پتے شامل کر
دیں۔
کیری کا شربت
کیری کا شربت تیار ہے گرمیوں کے موسم میں اس کیری کے کھٹے مٹے شربت سے لطف اندوز ہوئے اور
خوب دار وصول کریں۔
(2) املی آلو بخارے کا شربت
املی الو بخارے کا شربت گرمیوں کے موسم میں صحت کے لیے بہت ہی مفید ہے۔
ائیے دیکھتے ہیں کہ املی اور الو بخارے کا شربت کیسے بناتے ہیں۔ سب سے پہلے املی اور آلو بخارہ کا شربت بنانے کے لیے املی اور الو بخارا کو الگ الگ برتن میں پوری رات کے لیے بھگو کر رکھ دے۔
اگر انسٹنٹ بنانا ہے تو کم سے کم ادھا گھنٹہ یا ایک گھنٹے کے لیے اس کو نیم گرم پانی میں بھگو کے رکھے۔
اب اس کے بعد اس کی گٹلیاں الگ کر دیں۔ اور املی المبخارہ کاجو گودا ہے اس کو ایک بلینڈر جگ میں ڈالیں۔
اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں۔ اور چینی ایک کپ اگر ضرورت ہو تو اور بھی چینی ڈال سکتے ہیں ڈال
املی آلو بخارے کا شربت
کر اچھے سے بلینڈ کریں۔
اور پھر اسے ایک جگ میں ڈال لیں اب اس جگ میں مزید پانی ڈال کے اس کو مکس کریں۔ مزیدار اور صحت سے بھرپور املی اور الو بخارے کا شربت تیار ہے۔
گڑ کا شربت ریسپی(3)
ایک جگ میں ایک لیٹر پانی اور ایک کپ گڑ ڈالے اور اچھے سے مکس کرے جب میں مکس ہو جائے تو اس میں تخم بلنگا جو کہ ادھا گھنٹہ پہلے بھگو کر رکھا تھا چار چمچ وہ شامل کر دیں یا پھر ادھا کپ اسے مکس کریں۔
گڑ کا شربت ریسپی
سرو کرنے کا طریقہ
ایک گلاس میں دو سے تین ائس کیوبس ڈالیں
گر کا شربت ڈالیں اور سرو کریں۔ صحت کے لیے بہت ہی مفید ہے۔
سمر اسپیشل ملک سوڈا ریسپی(4)
ایک برتن میں ادھا لیٹر دودھ اور پھر اس میں اتنا ہی پانی یعنی کہ ادھا لیٹر پانی شامل کر دیں۔
دودھ اور پانی کی مقدار برابر ہونی چاہیے تاکہ جب اس میں کوئی سافٹ ڈرنک یا سوڈا وغیرہ شامل کیا جائے تو دودھ پھٹے نا۔ اب اس میں ایک کپ چینی شامل کریں یا پھر حسب ضرورت اگر کم لگے تو اور بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سمر اسپیشل ملک سوڈا ریسپی
پھر کچھ سافٹ ڈرنک یا سوڈا وغیرہ شامل کر یں۔
سرو کرنے کا طریقہ
دو گلاس لیں اس میں ائیس کیوبز ڈالیں اب اس سوڈا شامل کریں اور تخم بالنگا شامل کریں اور سرو کریں
دوسرا ہمیشہ فریش بنائے اور فریش ہی استعمال کرنا چاہیے
(5) تربوز کا شربت
اجزاء
تربوز بغیر بیج کے
چار کپ
چینی
ایک کپ
لیموں کا رس :ادھا کپ
پانی: دو کپ
طریقہ
اب ان تمام اجزاء کو ایک بلینڈر جگ میں شامل کریں اور اچھے سے بلینڈ کریں تربوز کا شربت تیار ہے
تربوز کا شربت
اب اسے گلاس میں ڈال کر سرو کریں اور گلاس میں دو سے تین ائس کیوبز بھی ڈال لیں ۔
(6)کولڈ کافی
ایک کپ میں انسٹنٹ کافی کے چار چمچ ڈالیں
اب اس میں تین چمچ پانی ڈالیں
ایک بلینڈر جگ لے اس میں کولڈ انسٹنٹ کافی ایک پیکٹ پانی حسب ضرورت
چینی :ایک کپ
کریم: دو کپ
دودھ :دو کپ
چاکلیٹ :ون پیکٹ
ائس کریم: ون سکوپ
طریقہ
ایک کپ میں انسٹنٹ کافی کے دو سے چار چمچ ڈالے اب اس میں تین چمچ پانی ڈالے۔
اسے انسٹنٹ کافی کو اچھے سے مکس کریں۔ بلینڈر جگ میں ایک کپ چینی انسٹنٹ کافی کو بھی شامل کریں۔
پھر اچھے سے بلینڈ کرے۔ اب اس میں دو کپ ٹھنڈا دودھ اور کریم دوکپ ڈال کے شامل کریں۔ کریم اپشنل ہےاس کو سکپ
بھی کر سکتے ہیں۔
کولڈ کافی ریسپی ان اردو |
کولڈ کافی
سرو کرنے کا طریقہ
اب ایک گلاس میں اس کو بھی شامل کریں دو سے تین ائس کیوبزڈالیں ائس کریم ون سکوپ ڈالیں اور چاکلیٹ کو سپرنکل کر دیں مزیدار لذیذ کولڈ کافی شامل ہے۔
کولڈ کافی تیار ہے۔
(7)فالسے کا جوس
اجزاء
فالسے :دو کپ
پانی: دو کپ
چینی :ایک کپ
کالا نمک :ایک آدھا چاءے کا چمچ
ائس کیوب :ادھا کپ
طریقہ
ایک بلینڈر جگ میں فالسے، پانی، چینی، کالا نمک ،ائس کیوب ادھا کپ ڈال کر اچھے سے بلینڈ کر لیں۔
اور گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔
گرمی میں یہ بہت ہی مفید ہے۔
فالسے کا جوس
(8) خربوزے کا جوس
اجزاء
خربوزہ دو کپ
پانی ایک چوتھائی کپ
پانی ادھا کپ
چینی ایک کپ
ائس کیوبز تین سے چار عدد
طریقہ
ایک بلینڈر جگ میں خربوزہ، پانی ایک کپ چینی ،ادھا کپ ڈال کےاچھے سے بلینڈ کریں۔
ایک گلاس میں ائس کیوبز خربوزے کا شربت ڈال کر سرو کریں۔
خربوزے کا جوس
(9) سٹرابری کا جوس
اجزاء
سٹرابری ایک کپ
چینی ایک کپ
کالا نمک
پانی حسب ضرورت
ائس کیوبز کے تین سے چار عدد
لیموں کا سلائس دو عدد
پودینے کے پتے چار سے پانچ عدد
سوڈا واٹر ادھا کپ
طریقہ
سٹرابر کو پہلے کھلے اور صاف پانی میں پانچ سے دس منٹ کے لیے بھگو لیں اب اسے دوبارہ صاف پانی سے واش کریں۔
اب اس کا جو گرین پارٹ ہے اس کو ریموو کر دیں۔
ایک بلینڈر جگ میں سٹرابریز بلینڈر کریں اور گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔
گارنش کے لیے لیموں کے دو سلائس پودینہ کا پتے شامل کر سکتے ہیں۔
سٹرابری کا جوس
(10) بادام کا شربت
ایک کڑاہی میں چینی شامل کریں ایک کلو گرام اور پانی اتنا ڈالیں کہ چینی میلٹ ہو جائے تو چینی میلٹ ہونے لگے تو چمچ سے درمیان میں ہلاتے بھی جائیں۔
اس میں بادام کا پیسٹ شامل کر دے بادام کا پیسٹ بنانے کے لیے ایک ایک کپ بادام لیں اس کو بھگو کے رکھے بعد میں اس کے چھلکے اتار دیں جب سوفٹ ہو جائے تو اس کے چھلکے اتار لیں پھر اس بادام کو ایک بلینڈر جگ میں ڈالیں ۔اور تھوڑا سا پانی ڈالیں اس کا پیسٹ بنانے کے لیے جب بھی پیسٹ بن جائے تو اسے کڑاہی میں ڈالے ۔
جس میں چینی ڈالیں کڑاہی میں پانچ منٹ تک بادام کا پیسٹ ڈال کر ۔
اس میں پکائیں پانچ منٹ کے بعد اس میں ایک چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر شامل کر دے۔
چار سے پانچ منٹ مزید اسے پکائیں۔
اب فلیم اف کر دیں۔
اور اسے روم ٹمپریچر پر تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب ایک جاریا بوتل میں اسے ٹرانسفر کریں جار اور بوتل اچھے سے صاف ہو اور اس میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہ ہو۔
اب بادام کاشربت بوتل میں شامل کریں اسے چھان کے بھی اور ویسے بھی ٹرانسفرکر سکتے ہیں اور اسے ریجریٹر میں محفوظ سات سے دس دنوں کے لیے کر سکتے ہیں ہے۔
بادام کا شربت سرو کرنے کا طریقہ
دونوں گلاس میں دو سے تین عدد ائس کیوبز شامل کریں۔
اب اس میں بادام کا شربت ڈالیں۔
پانچ سے چھ چمچ اور پانی شامل کر جتنا چاہتے ہیں۔
گارنش کے لیے بادام اور پستہ کو باریک کاٹ کر شامل کر دے۔
بادام کا شربت |
بادام کا شربت تیار ہے۔
(11) پودینے کا شربت ریسپی
اجزاء
پودینہ کے پتے ایک کپ
دھنیا کے پتے ادھا کپ
لیموں کا رس دوچاءے کا چمچ
کالا نمک ایک چٹکی
چینی ایک ادھا کپ
طریقہ
سب سے پہلے پودینے کے پتوں اوردھنیا کے پتوں کو واش کر لیں۔
اب اسے ایک بلینڈر جگ میں ڈالیں۔ اس میں دو گلاس پانی ڈالیں۔
اب چینی،نمک ڈال کر اچھے سے بلینڈ کریں۔
پھراسے گلاس میں ٹرانسفر کریں۔
اور لیموں کا رس شامل کریں۔
گارنش کے لیے لیموں کے سلائس اور پودینے کے چند پتے سپرنکل کر دیں۔ مزیدار اور صحت کے لیے بہت ہی مفید پودینے کا شربت تیار ہے۔
پودینے کا شربتریسپی ان اردو |
فوائد
اس شربت سے ایک تو سکن کمپلیکشن صاف ہوتا ہے۔ اور یہ اوور ال صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
سمر ڈرنکس جتنے بھی ہیں ایک تو اسے گرمیوں میں استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ ایک تو ان سب ڈرنک سے ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتا۔
دوسرا یہ کہ امیون سسٹم سٹرونگ ہوتا ہے۔ اور گرمی کا جو بخار ہوتا ہے اس سے بھی بچاتا ہے۔
نتاءج
سو ان سمر ڈرنکس کو گرمیوں میں ضرور استعمال کرنا چاہیے۔
گرمیوں میں صحت بھی اچھی رہتی ہے اور سکن کمپلیکشنز بھی اچھا ہوتا ہے۔
بالوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ہے۔
اوور ال سمر ڈرنک نہ صرف ہماری اؤٹرہیلتھ بلکہ کے انر ہیلتھ کے لیے بھی بہت اچھے اور مفید ثابت ہوتے ہیں۔