window.OneSignalDeferred = window.OneSignalDeferred || []; OneSignalDeferred.push(function(OneSignal) { OneSignal.init({ appId: "27da6020-d820-447e-982c-7e09f45caf1b", }); }); رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی

رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی

 لہسن ٹماٹر اور لال مرچ کی چٹنی

اجزاء

لہسن 15-20عدد

ثابت لال مرچ  آدھا کپ

نمک ایک چائے کا چمچ

زیرہ ایک چائے کا چمچ

پانی  آدھا کپ

ٹاٹری ایک چوتھائی چائے کا چمچ

 

لہسن ٹماٹر اور لال مرچ کی چٹنی کا طریقہ درج ذیل ہے

طریقہ

ایک بلینڈر جگ میں تمام اجزاء مثلاً لہسن،ثابت لال مرچ،نمک،زیرہ،پان اورٹاٹری کو ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔

اب ایک پین لیں اس میں دو سے تین  چمچ آئل شامل کریں تھوڑا سا گرم کریں پھر مکسچر شامل کریں دو منٹ تک پکائیں پھر آدھا کپ پانی ڈال کر پکائیں 4-6منٹ تک۔

اب چولہا بند کر دیں۔ مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ مکسچر ٹھنڈا ہونے پر ایک صاف شفاف جار میں اس مکسچر کو شامل کریں اور محفوظ کر لیں 10-12دنوں کے لیے۔مذیدارلہسن ٹماٹر اور لال مرچ کی چٹنی تیار ہے۔ اس چٹنی کو فرائز، سنیکس،سپرنگ رول،پراٹھے،سموسےاور پکوڑے

رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی
رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی 

وغیرہ کے ساتھ لے سکتے ہیں۔
Read more   ویجیٹیبل آملیٹ ریسپی

املی اور  آلو بخارے کی چٹنی کی ریسپی

اجزاء

آلوبخارہ ڈیرھ کپ

املی کا پلپ ایک کپ

پسی ہوئی لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

زیرہ آدھا چائے کا چمچ

سونف ایک چائے کا چمچ

کالا نمک 4/1چاۓ کا چمچ

اجوائن 4/1چاۓ کا چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ

پانی ایک کپ

طریقہ

ایک برتن میں تمام اجزاء ڈال کر پکائیں ابال آنے تک۔ پھر ہلکی آنچ پر دوسےچار منٹ تک پکائیں اور ساتھ ہی کسی چمچ سے پیس لیں اب فہیم آف کر دیں۔ مزیدار املی آلوبخارے کی چٹنی تیار ہے ۔

روم ٹمپریچر پر  ٹھنڈا ہونے دیں۔

رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی
رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی 

پھر ایک صاف شفاف جار میں شامل کر کے 10-8دنوں کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں ۔مزیدار 
املی آلو بخارے کی کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے۔
Read more 

یمی ٹیسٹی پوٹیٹو سینڈوچ ریسپی

ہرا دھنیا اور پودینے کی چٹنی

یہ ریسپی صحت کے لیے بہت مفید ہے گرمیوں میں بہت مفید ہے اور طور پر ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ ہرا دھنیا اور پودینہ کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔کولیسٹرول لیول اور یورک ایسڈ کو بڑھنے نہیں دیتا، کنٹرول میں رکھتا ہے۔ وزن بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔یہ ریسپی وزن نہیں بڑھنے دیتی۔

اجزاء

مقدار

اجزاء

 

ایک کپ

ہرا دھنیا

ایک کپ

پودینہ

ایک چائے کا چمچ

نمک

چار سے پانچ عدد

ہری مرچیں

دو چائے کا چمچ

انار دانہ

ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ

 

طریقہ

دھنیا اور پودینہ کے پتے الگ کر کے صاف پانی سے دھو کر خشک ہونے دیں۔ ہری مرچیں،انار دانہ،ادرک لہسن صاف پانی سے دھو کر رکھیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ہاون دستہ میں تمام اجزاء شامل کریں۔ اچھی طرح پیس لیں نمک اگر کم لگے تو اور شامل کر سکتے ہیں۔ لذیذ صحت بخش اور ذائقے دار ہرا دھنیا اور پودینے کی چٹنی تیار ہے

رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی
رمضان اسپیشل چٹنی ریسپی 

۔ ہاون دستے کی بجائے بلینڈر جگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

infoblogplanet

Hi, I'm a blogger and I' Ve 4 years' experience.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی