ویجیٹیبل آملیٹ
ریسپی ان اردو
ویجیٹیبل آملیٹ ایک بہت ہی عمدہ ریسپی ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور ہے صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے زیادہ تر اس ریسپی کو صبح یعنی ناشتے میں بنایا جاتا ہے تا سارا دن انرجی بھرا ہو۔ ناشتے میں آملیٹ کھانا صحت کے لیے مفید ہے بشرطیکہ اسے اچھے آئل میں فرائی کیا جائے اور آئل بہت زیادہ استعمال نہیں کرنا صرف فرائی کرنے کے لیے ہلکا سا استعمال کرنا ہے کہ آملیٹ جلے نا۔ آملیٹ میں اگر سبزیاں شامل کر دیں تو اس کے ذائقے اور غذائیت میں بھی اضافہ ہو گا۔اگر آپ چاہیں تو اس میں سبزیوں کے ساتھ ساتھ چکن یا بون لیس بیف یا مٹن کو ابال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال سکتے ہیں بہرحال یہ ریسپی ویجیٹیبل آملیٹ نیوٹریشن،ذائقے اور غذائیت سے بھرپور ہے اور ہماری صحت کے لیے بھی بہت اچھا ہے لہذا اب دیکھتے
ویجیٹیبل آملیٹ ریسپی |
ہیں اس مذیدار ویجٹیبل آملیٹ کو کیسے بناتے ہیں
ویجیٹیبل آملیٹ
کو بنانے کے اجراء درج ذیل ہیں
اجزاء
آلو: ایک عدد میڈیم
سائز
پیاز :ایک عدد میڈیم
سائز
ٹماٹر : دو عدد میڈیم سائز
نمک: حسب ذائقہ
ہری مرچیں : چارعدد
پودینے کے پتے: چھ سے
سات عدد
ہرا دھنیا :ایک چوتھائی کپ
انڈے : چارعدد
بندگوبھی: آدھا کپ
شملہ مرچ :ایک عدد
کٹی ہوئی لال مرچ : ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ویجیٹیبل آملیٹ
بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے
طریقہ
(1)
آلو کے باریک چھلکے اتار کر تازہ پانی سے واش کریں
پھر کدوکش کر لیں یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ باقی سبزیوں کو بھی صاف تازہ پانی
سے دھو کر ایک باسکٹ میں رکھ دیں۔ جب پانی
خشک ہو جائے تو ان کے چھلکے اتار کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں جیسا کہ بندگوبھی، شملہ مرچ وغیرہ اور اس کے ساتھ ساتھ پیاز،آلو،ٹماٹر،ہرا
دھنیا،ہری مرچیں،پودینے کے پتوں کو بھی باریک باریک کاٹ لیں ۔
(2)
ایک فراءی پین لیں ذرا سا آئل ڈال کر آل کو تھوڑا
سا فرائی کریں جب ہلکے گولڈن ہو جائے تو ایک پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔
(3)
ایک باءل لیں اس میں فرائی کیے ہوئے آلو،باریک
کٹے ہوۓپیاز،ٹماٹر،شملہ مرچ،ہرا دھنیا،ہری مرچیں،پودینے کے پتے،دیگر مصالحہ جات جیسا
کہ نمک،کٹی ہوئی لال مرچ،کالی مرچ،زیرہ اور آخر میں چار عدد انڈے ڈال کر اچھی طرح
مکس کریں۔
(4) اب ایک فرائنگ پین لیں اس میں تھوڑا سا آئل ڈال دیں۔جب آئل گرم ہو جائے تو باءول والا مکسچر شامل کر دیں۔ہلکی آنچ پر ہی آئل گرم کرنا ہے اور ہلکی آنچ پر پر ہی آملیٹ فرائی کرنا ہے تین سے چار منٹ کے بعد آرام سے سائیڈ تبدیل کریں پھر دوسری سائیڈ کو بھی تین سے چار منٹ تک پکائیں۔(اگر آملیٹ کسی ساءیڈ سے کچا لگ رہا ہو تواس سائیڈکو دوبارہ
سیک لیں) اب اس ویجیٹیبل آملیٹ کو پلیٹ میں نکال کر ٹماٹرکی چٹنی یا دہی کے ساتھ سرو کریں مذیدار اور بہت ہی لذیذ اور خوبصورت ویجیٹیبل آملیٹ تیار
ویجیٹیبل آملیٹ ریسپی ان اردو |
ہے ۔