window.OneSignalDeferred = window.OneSignalDeferred || []; OneSignalDeferred.push(function(OneSignal) { OneSignal.init({ appId: "27da6020-d820-447e-982c-7e09f45caf1b", }); }); ٹی کیک ریسپی ان اردو

ٹی کیک ریسپی ان اردو

 

ٹی کیک ریسپی

ہوم میڈ ٹی کیک ریسپی

ٹی کیک ایک میٹھی ڈش ہے اسے اکثر سنیک کے طور پر چائے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ۔ یہ ٹی کیک بچے،بڑے اور بوڑھے سب پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں اس سے چائے کا مزہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے ۔اس کے علاوہ کسی دعوت میں بھی جب چائے پیش کی جاتی ہے تو ساتھ ٹی کیک بھی پیش کیا جاتا ہے ایک تو اس سے دعوت یادگار بن جاتی ہے اور دوسرا میزبان کی تعریف بھی ہوتی ہے کہ لذیذ کھانے کے ساتھ مذیدار کڑک چاءے وہ بھی ٹی کیک کے ساتھ ۔آءیے دیکھتے ہیں کہ گھر پر مارکیٹ جیسا ٹی کیک کیسے بنا سکتے ہیں اور وہ بھی کم وقت میں کم اجزاء میں ۔

ٹی کیک ریسپی ان اردو
ٹی کیک ریسپی ان اردو

ہوم میڈ ٹی کیک بنانے کے اجزاء

ہوم میڈ ٹی کیک بنانے کے اجزاء درج ذیل ہیں ۔

اجزاء

دودھ :ایک کپ

انڈے : دو عدد

ونیلا ایسنس: آدھا چائے کا چمچ

آءل(کوکنگ آءل) :ایک چائے کا چمچ

ذردہ رنگ:  دو چٹکی

میدہ ایک کپ

ٹوٹی فروٹی: آدھا کپ

پسی ہوئی  چینی  آدھا کپ 

ہوم میڈ ٹی کیک بنانے کےترکیب درج ذیل ہے

ایک باءل میں ایک کپ دودھ،دو انڈے،ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ،پسی ہوئی چینی،کوکنگ آءل ایک چائے کا چمچ ،زردہ رنگ،دو سے تین چٹکی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سب سے انڈے اور دودھ میں اچھی طرح پھینٹ لیں پھر باقی اجزا کو مکس کریں اور آخر میں میدہ ایک کپ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں بیٹر کی کنسیسٹیسی نارمل ہو۔ نا تو بیٹر بہت زیادہ پتلا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ گاڑھا ہو ،بلکہ نارمل کنسسٹینسی ہو بیٹر کی۔ آخر میں سب اجزا مکس کرنے کے بعد ٹی کیک کو اور ذیادہ لذیذ اور پرفیکٹ بنانے کے لیے اس میں آدھا،آدھا کپ ٹوٹی فروٹی شامل کر دیں ۔کوئی سے بھی دو رنگ لے سکتے ہیں زیادہ اچھا لال اور سبز رنگ کی ٹوٹی فروٹی شامل کریں اور ایک بار تھوڑا سا مکس کر لیں۔

دوسرا سٹیپ

دوسرا سٹیپ جو کہ بہت خاص ہے کے ایک سانچہ لیں جس شیپ کے ٹی کیک بنانا چاہتے ہیں۔ اب اس سانچے پر بٹر پیپر بچھا دیں اور کوکنگ آءل سے گریس کر لیں ۔ اگر بٹر پیپر نا ہو تو صرف آئل  سے گریس کریں اور باءول میں جو بیٹر بنا کر رکھا ہے وہ اس میں شامل کر دیں اور بار جھٹک دیں،جیسا دوسرے کیک بناتے ہوئے کرتے ہیں۔

اب اسے اوون میں 10-15منٹ کے لیے رکھ دیں ۔یا اگر اوون نہیں ہے تو پریشر ککر یا پین میں بھی اس بنا سکتے ہیں لیکن دھیان رہے پھر ڈاریکٹ ہیٹ نہیں دے سکتے ہیں بلکہپین کے نیچے کوئی توا یا پریشر ککر کے اندر کوئی بیکنگ سٹینڈ وغیرہ رکھ دیں  اب اسے 20-25 منٹ تک۔

ٹی کیک ریسپی ان اردو
ٹی کیک ریسپی ان اردو

اب اسے پلیٹ میں ٹرانسفر کریں اور سرو کریں۔ مذیدار ٹی کیک تیار ہے۔

infoblogplanet

Hi, I'm a blogger and I' Ve 4 years' experience.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی