چکن رول ریسپی
کرسپی چکن رول ریسپی ان اردو
رمضان سپیشل چکن رول ریسپی
رمضان میں چکن سموسے, چکن رول چکن سموسے پکوڑے اس طرح کی ورائٹی بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے خاص کر افطار میں بچے، بڑے، بزرگ سب شوق سے کھاتے ہیں اور یہ بہت سپائسی اور بہت لذیذ ہوتا ہے۔ ائیے دیکھتے ہیں رمضان سپیشل چکن رول کیسے بنایا
![]() |
| رمضان سپیشل کرسپی چکن رول ریسپی |
جاتا ہے۔
رمضان سپیشل چکن رول ریسپی کے اجزاء
چکن رول ریسپی کے اجزاء درج ذیل ہیں۔
ائل: تین سے چار کپ ڈیپ فرائی کے لیے
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
رائی :ادھا چائے کا چمچ
اجوائن: دو چٹکی
نمک :حسب ضرورت
لال مرچ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ
قیمہ: ایک کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ :ایک ایک چائے کا چمچ بند گوبھی: ایک کپ
شملا مرچ :ایک کپ
گاجر :ایک کپ
کیچپ: تین چمچ
مایونیز: تین چمچ
رمضان سپیشل چکن رول ریسپی کی ترکیب
ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی read more
رمضان سپیشل چکن رول ریسپی کی ترکیب درج ذیل ہے۔
(1) سب سے پہلے ایک کڑاہی لیں اس میں تین سے چار چمچ ائل ڈالیں اس میں زیرہ ڈال کر 10 سے 12 سیکنڈ کے لیے بھونیں۔ اب اس میں رائی، اجوائن ،ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں اور ہلکی انچ پر تین سے چار منٹ تک بھونیں۔ لیکن ان کو جلانا نہیں ہے۔
(2)اب بون لیس چکن یا پھر قیمہ لیں جن کو چھوٹے مناسب ٹکڑوں میں کاٹا گیا ہو شامل کریں۔ پانچ سے سات منٹ تک بھونیں۔
(3) جب چکن کا کلر یا قیمے کا کلر چینج ہو جائے اور پانی بھی خشک ہونا شروع ہو جائے تو اس میں دیگر مصالحہ جات شامل کر دے جیسا کہ لال مرچ پاؤڈر، نمک اور تھوڑی سی ہلدی بھی ڈال سکتے ہیں اس کو بھنے چار سے پانچ منٹ تک۔
(4)اب اس میں دیگر سبزیاں شامل کر دیں جیسا کہ بند گوبھی ،شملا مرچ، گاجر، ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد ان سبزیوں کا پانی ڈرائی ہونے تک پکائیں اور اس میں ایکسٹرا پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ اپنے ہی پانی میں پکتی جائیں گی۔
(5)ان کو اچھے سے پکانا ہے بہت زیادہ نہیں پکانا کہ اور کچا بھی اس کو نہیں رکھنا جب یہ سبزیاں گل جائیں چکن بھی گل جائے تو اور انچ بند کر دیں ریسپی کا پیسٹ تیار ہے اس کو اچھے سے مکس کریں۔
(6)اور اس کو ایک باول میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں تین چمچ مایونیز اور تین چمچ ہی کیچپ ڈال کر اچھے سے مکس کریں۔
ایک رول پٹی لیں۔
(7) رول پٹی ایک سکوئر شیپ میں ہوتی ہے اس میں یہ سارا پیسٹ سبزیاں چکن وغیرہ جو ابھی پکایا ہے اس کو اس رول پٹی میں شامل کریں۔ (8)اور اس رول کے سائیڈ پہ ہلکا سا ائل لگا لیں اور اس کو رول کی شکل دے دیں۔
(9) ٹائٹلی رول کرنا ہے لیکن زیادہ ٹائٹ نہیں کرنا کہ ویجیٹیبل باہر نکلنا شروع ہو جائے اور اتنا لوز بھی نہیں رول بنانا کہ اس میں سلوٹیں پڑ جائیں۔
(10)اب ایک پین میں ائل کو تھوڑا سا گرم کریں۔ اور یہ جو رول بنائے ہیں اس کو اس میں ڈیپ فرائی کریں۔
(11) مزیدار رمضان سپیشل کرسپی چکن رول ریسپی تیار ہے اسے کیچپ یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ یا املی الو بخارے کی چٹنی کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا سرو کیا جا سکتا ہے۔
(12) رمضان سپیشل اسپاءسی چکن رول ریسپی تیار ہے۔ اسے رمضان میں بناکر خوب داد حاصل کریں۔رول،سمووسےرمضان کے علاوہ عید،دعوت یا ویسے روٹین میں بھی بنا سکتے ہیں ۔
ایف اے کیو
چکن رول سموسہ بناتے ہوئے کن باتوں کو مد نظر رکھنا چاہیے؟
چکن رول سموسہ بناتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جب ان رول کو ڈیپ فرائی کیا جائے تو وہ ہلکی انچ پر یا پھر میڈیم انچ پر ڈیپ فرائی کیا جائے رول کو اور جب ڈیپ فرائی کرنے لگے تو ائل کو پہلے تین سے چار سیکنڈ تک گرم ہونے دیں پھر چکن رول کو ڈپ فرائی کیا جائے۔
رول سموسہ پکوڑے وغیرہ بناتے ہوئے بھی یہ اصول استعمال کر سکتے ہیں؟
جی ہاں! سموسہ رول پکوڑے بناتے وقت بھی پہلے ائل کو تین سے چار سیکنڈ تک گرم ہونے دیں پھر اس کے بعد ہی اس میں رول سموسہ پکوڑے وغیرہ ڈالے ہیں اور اسے ہلکی یا پھر میڈیم انچ پر ہی پکائیں۔
%20(1).webp)