window.OneSignalDeferred = window.OneSignalDeferred || []; OneSignalDeferred.push(function(OneSignal) { OneSignal.init({ appId: "27da6020-d820-447e-982c-7e09f45caf1b", }); }); ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی ان اردو

ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی ان اردو

  

 ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی

 ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی ایک مزیدار اور لذیز ریسپی ہے وہ لوگ جن کو چاول بہت پسند ہے چاول کا شوقین لوگوں کے لیے یہ ریسپی اور بھی لذیذ ہے یہ ریسپی عام طور پر دعوت، برتھ ڈے پارٹیز وغیرہ میں بنائی جاتی ہے اسے روٹین لائف میں بھی بنا سکتے ہیں یہ ریسپی

    بھی نیو ٹرینٹس سے بھرپور ہے کیونکہ اس میں چکن بھی ہے اور ویجیٹیبل بھی،چکن جو کہ پروٹین سے بھرپور ہےاورسبزیوں میں بھی تھوڑی سی مقدار میں پروٹین،کیلشیم،وللامنز اور دوسرے منرلز پاۓ جاتے ہیں جو کےہماری صحت کے لیے بہت

    ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی ان اردو
    ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی ان اردو


    مفید ہیں۔

     ائیے دیکھتے ہیں ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی کے اجزاءکون 

    کون سے ہیں۔

     ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی کے اجزا درج زیل ہیں:

     مٹر :ایک کپ

     چاول: دو کپ

     گاجر: دو عدد

     الو: دو عدد درمیانے سائز

     ٹماٹر: دو عدد

     پیاز :دو عدد میڈیم سائز

     زیرہ: ایک چائے کا چمچ

     لہسن ادرک کا پیسٹ :ایک ایک چائے کا چمچ

     لال مرچ ؛ایک چمچ

     کشمیری لال مرچ :ایک چائے کا چمچ

     تیزپتا :دو عدد

     نمک :حسب ضرورت

     ائل :ادھی پیالی

     چکن :ادھا کلو

     ہری :مرچیں چھ عدد

     دارچینی: دو چھوٹے ٹکڑے

     بند گوبھی: ایک کپ

     کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ

    طریقہ

     ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی کا طریقہ درج ذیل ہے:

    (1) ایک کڑاہی میں ادھی پیالی ائل ڈالیں ایک منٹ تک گرم کریں۔ اب اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کریں۔ پیاز کا کلر براؤن ہونا شروع ہو جائے تو اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک پکائے۔ (2)اب اس میں چکن شامل کریں مکس کریں اور فرائی کریں دو منٹ کے بعد اس میں نمک شامل کریں پھر ٹماٹر شامل کریں اور ڈھک دیں اسے اپنے پانی میں پکنے دیں 10 منٹ تک اسے میڈیم انچ پر پکنے دیں جب دس منٹ کے بعد گوشت اور ٹماٹر کو بھون کر اس میں دیگر مصالحہ جات شامل کریں جیسا کہ کشمیری لال مرچ، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ، کالی مرچ، تیز پتا، بڑے الائچی وغیرہ۔

    (3) دو منٹ تک اسے بھونیں اب اس میں مٹر شامل کریں اور دو عدد الو کے چھلکے اتار کر اسے مناسب سائز میں کاٹ کر شامل کر دیں اور ساتھ ہی ہری مرچیں بھی۔ ہری مرچیں ثابت رہنے دیں۔

    (4) اب اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھک دیں جب مٹر اور الو ادھے سے زیادہ گل جائیں اور پانی بھی تھوڑا بچ جائے تو اس میں گاجر شامل کر دیں ایک منٹ تک بھون کر اس میں مزید پانی ڈالیں اور 400 گرام یعنی کہ دو کپ چاول شامل کر دیں۔

    (5) چاول کا پانی خشک ہونے تک میڈیم انچ پر رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہونے والا ہو اور چاول اور دیگر سبزیاں گل جائیں تو بند گوبھی اور شملا مرچ کو باریک باریک، لمبے ٹکڑوں میں کاٹ کر شامل کر دیں، ہلکا سا مکس کریں۔ اور

    ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی ان اردو
    ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی ان اردو

    دم پر رکھ دیں 10 سے 12 منٹ کے لیے۔

    (6) مزیدار ویجیٹیبل چکن پلاؤ ریسپی تیار ہے۔ اب اسے ٹرے میں ٹرانسفر کر لیں اور اسے رائتے کے ساتھ سرو


    کریں۔
    infoblogplanet

    Hi, I'm a blogger and I' Ve 4 years' experience.

    ایک تبصرہ شائع کریں

    جدید تر اس سے پرانی